ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ایودھیا کی پیچیدہ صورتحال: پاپولر فرنٹ کے چیئرمین نے صدر جمہوریہ اور چیف جسٹس کو مکتوب ارسال کیا

ایودھیا کی پیچیدہ صورتحال: پاپولر فرنٹ کے چیئرمین نے صدر جمہوریہ اور چیف جسٹس کو مکتوب ارسال کیا

Sun, 25 Nov 2018 18:31:25    S.O. News Service

نئی دہلی25 نومبر ﴿پریس رلیز/ ایس او نیوز﴾آر ایس ایس، وی ایچ پی اور  دوسری ہندوتوا تنظیموں کی فرقہ وارانہ و اشتعال انگیز حرکتوں کی وجہ سے ایودھیا و اطراف کے بگڑتے حالات کے پیش نظر، پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین ای ابوبکر نے کل صدر جمہوریہ ہند اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو مکتوب ارسال کرکے اس معاملے میں فوری مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے۔

ای ابوبکر نے میڈیا رپورٹس کی جانب ان کی توجہ مبذول کرائی کہ کس طرح باہر سے آئے لوگوں کے بے قابو ہجوم نے علاقے میں قصدا جنگ جیسی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ ان حالات کی وجہ سے مقامی مسلم آبادی دہشت و عدم تحفظ کے احساس کا شکار ہے؛ ہزاروں افراد پہلے ہی نقل مکانی کر چکے ہیں۔ انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دسمبر 1992 میں بابری انہدام سے پہلے کے حالات آج پھر سے پیدا کر دیے گئے ہیں۔

پاپولر فرنٹ کے چیئرمین کی جانب سے بھیجے گئے مکتوب میں یہ کہا گیا ہے کہ چونکہ ان تمام ناپاک سرگرمیوں کا مقصد سیاسی حمایت حاصل کرنا معلوم پڑتا ہے، لہذا قانونی طریقہ اپناتے ہوئے متنازعہ مقام اور اقلیتی آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ صدر جمہوریہ ہند اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اس معاملے میں فوری اور موثر مداخلت کریں۔


Share: